Lady Health Workers

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تمام طبی خدمات کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک(پشاور) سروس سٹر کچر سے متعلق مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تمام طبی خدمات سے ایک مرتبہ پھر بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلےمیں لیڈی ہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن کی چیئرپرسن المینا افتخار کےمطابق ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کےتمام ورکرزکومستقل کرنےکے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نےصوبائی حکومت کولیڈی ہیلتھ ورکرزکیلئےسروس سٹرکچر تشکیل دینےکاحکم دیا تھا،تاہم واضح احکامات کےباوجود آئندہ چند دنوں میں سفارشات تیارکرکےسروس سٹرکچراوراپ گریڈیشن کےبارے میں نوٹیفیکیشن جاری کریںگےلیکن فروری سےلےکرنومبرتک تاحال محکمہ صحت کیجانب سےکوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہےاس لئےورکرزنےڈیوٹی کےعلاوہ ہرقسم کی طبی خدمات سےبائیکاٹ کافیصلہ کیاہےاوربائیکاٹ اس وقت تک جاری رہےگاجب تک سروس سٹرکچراوراپ گریڈیشن اور پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی