ورلڈ کپ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول جاری کردیا۔ جس کے مطابق قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 69سال کے ہوگئے

قومی اسکواڈ کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے، بالنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، یہ تمام افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے، پاکستانی اسکواڈ 15اکتوبر کو چارٹر فلائٹ پر عرب امارات جائے گا، قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اپنے ہمراہ فیملیز کو یو اے ای لے جانے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن