Yakatoot murder

یکہ توت قتل کیس کا ملزم گھر کو تالہ لگا کر فرار

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور کے علاقہ یکہ توت ولی آباد میں نوجوان کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ مقتول نوجوان کی ملزم سے تین روز قبل زبانی تکرار ہوئی تھی۔

دوسری جانب ملزم گھر کو تالہ لگا کر فرار ہوچکا ہے۔ اتوار کی شب مدعی محمد جمال ولد حسین ساکن محلہ جٹان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے عمر کی اپنے رشتہ دار شاکر خان ولد زر جان ساکن لکی ڈھیری روڈ گلبہار کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہوگئی جس پر شاکر نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عمر جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق
مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک

پولیس کے مطابق مقتول کی ملزم کے ساتھ تین روز قبل بھی تکرار ہوئی تھی ۔ گذشتہ روز آمنا سامنا ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم گھر بار چھوڑ کر فرار ہوچکا ہے جبکہ گھر کو بھی تالہ لگا ہے۔