ٹرین پر حملہ

امریکہ میں ٹرین پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

ویب ڈیسک :امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں بھی توانائی کے بحران نے سر اٹھا لیا

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرین میں مسافر نے فائرنگ کر دی، حملہ آور کا پولیس کے ساتھ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں بعد میں وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان
مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

واقعے کے بعد ٹکسن شہر کے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی اور ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔