داعش

طالبان کا داعش کے خلاف آپریشن، متعدد جنگجو ہلاک

ویب دیسک :طالبان کی داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں ٹرین پر حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک،دوزخمی

گزشتہ روز ایک آپریشن کے دوران طالبان نے داعش کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا جب کہ کارروائی میں متعدد جنگجوئوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان فورسز نے کابل کے نواحی علاقے خیر خانہ میں داعش کے ٹھکانے پر کارروائی کی تاہم آپریشن میں کتنے افراد مارے گئے اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں طالبان پر متعدد حملے کیے گئے تھے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، طالبان نے ان حملوں کو داعش کی کارروائی قرار دیتے ہوئے تنطیم کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔