چھ ارب ڈالر

چھ گھنٹوں میں مارک زکر برگ کوچھ ارب ڈالر کا نقصان

ویب ڈیسک :سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی چند گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی ذاتی ملکیت میں 6 بلین ڈالرز سے زیادہ کی کمی آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاپنگ مالز میں سینما ہاؤسز بنا نا احسن اقدام ہے :زیبا بختیار

میڈیارپورٹس کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران اثاثوں میں 6 بلین ڈالرز کی کمی کے بعد مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے آگئے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک سلائیڈ پر مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 121.6 سے کم دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر مارک زکر برگ بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر آگئے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکاگرین سگنل،ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری

خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا رات ساڑھے8 بجے متاثر ہوئی تھیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔