bacha khan markaz

باچا خان مرکزمیں موسیقی کے فروغ کیلئے انگازی پروڈکشن کاآغاز

ویب ڈیسک( پشاور) سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والے باچاخان مرکز میں موسیقی کو فروغ دینے کیلئے انگازی پروڈکشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، سٹوڈیو بنا دیاگیا،طبلہ، باجہ، رباب اور موسیقی کے دیگر آلات بھی موجود ہیں۔

انگازی پروڈکشن سے گانے بھی ریلیز کئے جا چکے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی موسیقی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاہم عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شروع کئے گئے انگازی پروڈکشن کے حوالے سے عوام کی رائے متصادم ہے۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر

باچاخان ٹرسٹ کےایک ملازم نےمشرق ٹی وی سے بات کرتےہوئےکہا ہےکہ غیرمعیاری موسیقی کی وجہ سےپشتو ثقافت اورموسیقی کی دنیاکونقصان پہنچاہے،پشتوگلوکاروں کےپاس کوئی پلیٹ فارم نہیں ہےہم نےان کو مفت پلیٹ فارم دیاہےکچھ شعراء گلوکاروں کوپیسےدیتےہیں اورگلوکاربھی غیرمعیاری شاعری کواپنی آواز کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتےہیں جس کی وجہ سےپشتوموسیقی اورثقافت کونقصان پہنچا ہے،باچا خان مرکز میں اب معیاری گانے ریکارڈ کئے جائیں گےگلوکاروں کومفت پلیٹ فارم دیا جائے گا اوراچھی شاعری کو ترجیح دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

انھوں نے کہا ہم دیگر اضلاع میں بھی موسیقی کی تقریبات کا انعقاد کرینگے۔ پشتو کے نامور گلوکار گلزار عالم کا کہنا ہے کہ موسیقی یا ثقافت کی حفاظت کرنا ریاست کا کام ہوتا ہے، ہم نے ماضی میں جو ریکارڈنگ کی ہے وہ غائب ہو چکی ہے، موسیقی پر تنقید بے جا ہے۔