provincial assembly

نجی فرمزکی آن لائن رجسٹریشن کابل کمیٹی کوارسال

ویب ڈیسک( پشاور) صوبائی حکومت نے نجی کمپنیوں کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت کیلئے خیبرپختونخوا پارٹنرشپ ترمیمی بل 2021 صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے اس بل کا مسودہ گذشتہ روز صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

بل میں بتایا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا میں نجی فرمزخیبر ختونخوا پارٹنر شپ ایکٹ 1932کے تحت رجسٹرڈ ہیں اس سلسلے میں درخواست گزارفرمز کےنمائندوں کوبارباردفاتر میں پیش ہوناپڑتاہےجسکی وجہ سےفرمزکی رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہےاب چونکہ تمام شعبہ جات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہےاسلئےترامیمی ایکٹ کی روشنی میں فرمزکوآن لائن رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہوگی تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں میں فرمزکا کردار قابل تعریف رہاہےاس تناظرمیں نئے قانون کے منظورہونےسےان کیلئےمزیدمواقع پیداہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق