ویب ڈیسک :رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا،ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے، برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں زکٰوة لینے والوں کی تعداد میں اضافہ
گذشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ،درآمدات 65.08فیصد اضافے سے 18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں، گذشتہ سال 11 ارب 28کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ،تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال کے 5.81ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا ، اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13 فیصد اضافہ ہوا ،ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم2ارب 38کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا، اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا ، ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔