maryam aurangzeb

ن لیگ نے تحقیقاتی سیل مسترد کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مسلم لیگ(ن) نے پنڈورا پیپرز کے لئے حکومتی تحقیقاتی سیل مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ پہلے استعفی دیں پھر تحقیقات کا ڈرامہ کریں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران خان کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتیں، یہ کرپشن پکڑنے نہیں بلکہ آف شور کابینہ اور کرپٹ مافیا کو بچانے کا ہتھکنڈا ہے۔ قوم کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے۔ وہ آٹا، چینی، قرض، بجلی، گیس، پٹرول، دوائی، رنگ روڈ سمیت لاتعداد کمشن بنانے اور نام نہاد تحقیقات کرانے کے بعد این آر او آف شور وزیروں و مشیروں کو دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی نعش برآمد