accid attack

لاہور میں خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

ویب ڈیسک (لاہور)خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا ،شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صدف نے اپنے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکا۔

ملزمہ صدف کو ساجد خان نے تین سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی، دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔ مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن و پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق

خاتون کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ تین سال پہلے ساجد سے شادی ہوئی ، پھر اس نے طلاق دی، پھر میرا حلالہ کروایا جس کے بعد خود دوسری شادی کررہا ہے اور مجھ سے شادی نہیں کی، جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے اس پر تیزاب پھینکا۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی