pakistan-sensus-cabinet

حکومت کا آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئندہ انتخابات نئ مردم شماری کے تحت کروانے کافیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں ساتویں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کی گئیں،ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی ، مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز پر ایم کیو ایم نے مخالفت کی ، ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص جہاں مقیم ہے اسے اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے، ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر مردم شماری کی سفارشات کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، مردم شماری میں نادرا کی بھی مدد لی جائے گی،اپوزیشن کے ساتھ ای وی ایم پر مذاکرات جاری رہیں گے، چاہتے ہیں کہ آئند ہ انتخابا ت صاف اور شفاف ہوں ۔