james-bond-movie-record-business

جیمز بانڈ کی نئی فلم نے باکس آفس کے ریکارڈ توڑ دیئے

ویب ڈیسک:ہالی ووڈ اداکار جیمز بانڈ ڈینیل کریگ کی نئی اور اپنی کیریئر کی آخری فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائے” نے ریلیز کے پہلے 5 روز میں 88 ملین پاونڈ کا ریکارڈ بزنس کرلیا۔

فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائے” کو 54 ممالک کے سینیما گھروں میں ریلیز کیا گیا ، فلم کو 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا ، فلم نے اپنے پہلے پانچ دن میں 20 ارب سے زائد روپے کما لیے۔

دو ہفتے قبل جیمز بانڈ فلموں کے اداکار کو برطانوی رائل نیوی کا اعزازی کمانڈر بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔

مزید دیکھیں :   قانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پرپابندی