PESHAWAR-CRIME-

پشاور میں موبائل سنیچنگ ، ڈکیتی کی وارداتیں ، عوام خوف کا شکار

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے گلبہار میں موبائل سنیچنگ اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔ گزشتہ روز رات کو گلبہار نمبر ایک گلی نمبر ایک میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایک شہری کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا۔ مسلح افراد شہری سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
شہریوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کوبڑھایا جائے تاکہ سٹریٹ کرائم پر قابو پایا جاسکے۔

پشاور: گلبہار نمبر ون گلی نمبر ایک میں شہری سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج


واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں واردات کو دیکھا جاسکتا ہے۔