shah salman

الریاض کو کرونا سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا-شاہ سلمان اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہ نمائوں نے ٹیلیفونک بات چیت میں کرونا کی وباء اور اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا۔

اس موقعے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر اور نتیجہ خیز کوششیں کرنے پرمبارک باد پیش کی۔ انہوں نے چین کی طرف سے کرونا کی وباء پرقابو پانے کے اقدامات کو سرہا اور کہا کہ سعودی عرب بھی چینی تجربے سے بھرپور استفاد کرے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو

دوسری جانب چینی صدرنے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا کہ بیجنگ الریاض کو کرونا سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی ادارے سعودی عرب کے ساتھ مل کر اس وبا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر