china send more aid

چین کی جا نب سے امدادی سامان لے کر دوسری پرواز پاکستان پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق چین کی جا نب سے امدادی سامان لے کر دوسری پرواز پاکستان پہنچ گئی، پروازآج صبح اسلام آباد ائرپورٹ پہنچی۔

امدادی سامان میں 3 لاکھ مییڈیکل ماسک, 20 ہزار این 95 ماسک, 20 ہزار دیگر وقتی استعمال کی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان میں 15 وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں۔
سامان چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے وصول کیا،
پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے سامان چئیرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں قبر کی قیمت 14,300روپے مقرر

قبل ازیں ووھان میں سامان کی روانگی کے وقت ہاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ بیجنگ سفارت خانے کی یکجہتی ٹیم چین کی جانب سے دئیے گئے سامان کو لوڈ کر رہی ہے، سامان کی لووڈنگ کی تصاویر بھی جاری کی ہے

مزید پڑھیں:  مودی بھارتی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم قرار، ملک اندرونی انتشار کا شکار