ویب ڈیسک: کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کردیا گیا۔
ترکش ائیرلائن کی پرواز عمر شریف کا جسد خاکی جرمنی سے لیکر روانہ ہوئی جو کل صبح شہر قائد پہنچے گی۔
عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اور جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ ہیں۔
کار گو ٹرمینل پر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ہوائی اڈے سےمیت سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کی جائے گی۔
مرحوم اداکار کی نمازجنازہ کل دوپہر ۳ بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔