Rawalpindi UC 25 sealed after a family tested positive for COVID 19

راولپنڈی میں 1 گھر کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

راولپنڈی: ڈھوک کشمیریاں بلال کالونی میں ایک گھر کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا ہسپتال جانے سے انکار، محکمہ صحت نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو مدد کے طلب کرلیا، مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا بہت ضروری ہے لیکن گھر میں موجود افراد انکارکر رہے ہیں۔ پولیس، آرمی اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈھوک کشمیریاں بلال کالونی پہنچ گئی۔ کرونا کا تصدیق شدہ مریض کراچی سے متاثرہ فیملی کے گھر آیا تھا، گھر کے 14 فیملی ممبران میں 11 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، پولیس نے گزشتہ روز ڈھوک کشمریاں، مجسٹریٹ کالونی اور دیگر علاقوں کو سیل کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اور ساتھ ہی مساجد سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم