پشاور: پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبے میں قرنطینہ مراکز کے لئے پانچ ہزار حفاظتی کٹس اور آٹھ ہزار دستانے مہیا کئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے آج صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ مریضوں اورعملے کے لئے ساڑھے سات سو لیٹر سینی ٹائزر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو تمام ضروری آلات بھی مہیا کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے ملنے والے طبی آلات صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو بھی دئیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments