مولانا محمد کریم حقانی کی بیوہ وفات پا گئیں

پشاور( مشرق نیوز) ممتاز عالم الدین مولانا محمد کریم حقانی عرف ڈاگ بابا جی مرحوم کی بیوہ جبکہ جمعیت علماء اسلام یوسی ڈاگ کے سرپرست اعلی مفتی عبدالحکیم ، ماسٹر حاجی سلیم خان اور فخر الدین کی والدہ انتقال کرگئی ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 10 بجے گائوں ڈاگ کلے ورسک روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔