Announcement of Board of Governors of MTI Hospitals

ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرزکا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے 7ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈآف گورنرز تعینات کردئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کی سفارشات پر لیڈی ریڈنگ کے بورڈ میں ڈاکٹر نوشیران برکی، پروفیسر ڈاکٹر شہناز نواز، پروفیسر ڈاکٹر غلام صدیقی، شمس القیوم، غلام قادر خان، راحت گل اور زرک خان خٹک شامل ہیں ۔ مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈی آئی خان کے بورڈ میں محمد رضا علی خان گنڈاپور، عبدالرئوف خان، مقبول احمد، الیاس اسد، شہزاد قیصر، عارف اسلم کنڈی، نائلہ الرحمن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

مردان میڈیکل کمپلکس کے بورڈ میں محمد جاوید خان، پروفیسر عبید اللہ، محمد عمران اللہ، شاندانہ اسد، ڈاکٹر ظہور الدین، طارق خان اور مسرت عاصی شامل ہیں۔ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس کے بورڈ میں ڈاکٹر نور الایمان، محمد طاہر خان، ڈاکٹر حمیرہ گیلانی، محمد شہاب خٹک اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد شامل ہیں۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ میں ڈاکٹر آصف لویہ، ڈاکٹر مہر بانو، پروگیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ڈاکٹر شفقت حسن، ڈاکٹر حمید آفریدی، سہیل منور خٹک اور سید آصف شاہ شامل ہیں۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے بورڈ میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، میجر جنرل (ر) امجد فہیم، میجر (ر)ڈاکٹر صادق الرحمن، ڈاکٹر اعجاز خان، نجیب عباسی، وردہ ملک اور عبدالصبور عثمانی شامل ہیں ۔حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے بورڈ میں صاحبزادہ سعید احمد، میجر جنرل (ر)تاج گل حق، راشد خان، ڈاکٹر روبینہ نعمان گیلانی، سید حازق علی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب ملک اور ڈاکٹر عبدالحمید خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی