Gulbahar robbery video goes viral on social media

گلبہار رہزنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافے سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہونے لگے جبکہ گلبہار میں موٹرسائیکل سوار رہزنوں کی جانب سے شہری سے موبائل فون چھیننے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

پچھلے چند دنوں کےدوران پشاور کے مختلف علاقوں میں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، گزشتہ روز گلبہار نمبر 1 میں رہزنی کی ایک واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت تین مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شہری سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین رہے ہیں، شہریوں نے پولیس حکام سے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی