firing incident in Garhi Qamar Din

گڑھی قمر دین میں راہزنوں کی فائرنگ سے1 بھائی جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک (پشاور)رحما ن بابا پولیس اسٹیشن کی حدود گڑ ھی قمر دین میں نامعلوم رہزنوں نے سوزوکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے جو اں سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

واقعا ت کےمطابق مجروح تمیم ولد قا ری محمد اللہ سکنہ حیا ت آ باد فیزتھری نےرپورٹ درج کراتےہوئے پولیس کو بتایا کہ انکارنگ روڈ کےقریب چاکلیٹ اورٹافیوں کا کا رخا نہ ہےرا ت کےوقت فیکٹری سے واپس گھرآرہےتھےکہ اوور ہیڈ پل گڑھی قمر دین میں رنگ روڈ پر تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے سو زو کی گاڑی کے سا منےآ کرگاڑی روک لی راہزنوں نےمزاحمت پرتینوں بھائیوں پر فائر نگ کر دی جسکےنتیجےمیں ایک بھائی قاری محمد عمر جاں بحق جبکہ قا ری زبیع اللہ اورتمیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔م

مزید پڑھیں:  ایس سی او اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل، سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے

جرو حین نے رہزنی کی کو شش ناکا م بنا دی اور مسلح رہزن ارتکاب جر م کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئےخیبرمیڈیکل کالج پہنچا دیا جہاں پر پو سٹما رٹم کے بعد نعش ورثا کے حوا لےکر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

پولیس نے قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے مقد مہ درج کر لیاہے۔مقتول قاری عمر کی نما ز جنا زہ گزشتہ شام تا ج آ باد کلے میں ادا کر دی گئی ۔