In Sherabad, armed robbers snatched Rs 2.4 million from a property dealer

شیرآباد میں مسلح رہزن پراپرٹی ڈیلر سے24لاکھ چھین لے گئے

ویب ڈیسک(پشاور)پشاورمیں رہزنی کی ایک اوربڑی واردات میں مسلح افراد بشیر آباد میں خزانہ کےرہائشی پراپرٹی ڈیلر امیر حمزہ سے اسلحہ کی نوک پر 24 لاکھ روپے چھین لےگئےجبکہ واقعے کے بعد ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

تھانہ فقیر آباد میں امیر حمزہ ولد شمس الرحمان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گھرسے اپنےگودام جارہا تھاجہاں اس نے ادائیگی کرنا تھی راستےمیں بشیرآباد نہرکے قریب مسلح افراد نےاس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اوراسے روک لیا۔
نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل کی چابی نہرمیں پھینک دی اوررقم زبردستی چھین کراسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ فقیر آباد کی حدود میں شہری سے 16 لاکھ روپے اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے تھے۔ پولیس نے ایف ائی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ