An increase of Rs 30 per kg in the price of chicken

مرغی کی قیمت میں30 روپے فی کلو اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور) پشاوسمیت صوبہ بھرمیں مرغی کےگوشت کی قیمتیں ایک بار پھربڑھنے لگیں، مرغی کےگوشت کی قیمت 30 روپے اضافہ کے ساتھ 256 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اضافہ کے باعث مرغی کی خرید و فروخت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

ڈیلرزنے مرغی کی سپلائی میں پچاس فیصد تک کی کمی کردی ہےجبکہ افغانستان کو مرغی اور انڈوں کی سپلائی بھی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث قیمت میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔دو روز سے قیمتوں میں اضافہ کا رحجان برقرار ہے، تاجروں کے مطابق افغانستان کو سپلائی بحال ہونے کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا جبکہ پنجاب سے سپلائی بھی کم ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں مرغی کے گوشت کا بحران ہے۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط