Global water crisis

پانی کا عالمی بحران جنم لے سکتا ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک :اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے 2050 میں 5 ارب سے زائد لوگوں کو پانی تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے اور رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ سی او پی 26 سربراہی اجلاس میں آبی وسائل سے متعلق اقدام اٹھائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 2018 میں پہلے ہی 3 ارب 60 لاکھ افراد کو سالانہ کم از کم ایک ماہ تک پانی کی ناکافی رسائی حاصل تھی۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے

ڈبلیو ایم او کے سربراہ پیٹیری تالاس نے کہا کہ ہمیں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دی سٹیٹ آف کلائمیٹ سروسز 2021: واٹررپورٹ سی او پی 26 سربراہی اجلاس سے چند ہفتے پہلے سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک گلاسگو میں منعقد ہو رہی ہے۔ڈبلیو ایم او نے زور دیا کہ گزشتہ 20 برس کے دوران زمین پر ذخیرہ شدہ پانی کی سطح ہر سال ایک سینٹی میٹر کی شرح سے گر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

ادارے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان انٹارکٹیکا اور گرین لینڈ میں ہو رہا ہے اور ساتھ ہی ان زیادہ آبادی والے علاقوں کو خطرہ ہے جو روایتی طور پر پانی فراہم کرتے ہیں۔