US-Deputy-Secretary-visiting-Pakistan

پاکستان آنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ کو ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ دیدیا۔
مریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 7 رکنی وفد کے ہمراہ 7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی۔
امریکی وفد کے استقبال کے لئے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جسمانی تلاشی، اسکینگ سے استثنیٰ ہوگا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بھی نہ بنائی جائیں، ان کی آمد اور روانگی کے موقع پر وی آئی پی اسٹیٹ لاؤنج مختص کیا جائے۔
مراسلے میں مزید ہدایات کے مطابق امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، ان کے استقبال کے لئے وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے5 5 افراد کو انٹری پاس جاری کیے جائیں، اور انہیں گاڑیوں سمیت اسٹیٹ لائونج کی پارکنگ تک رسائی دی جائے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے