UMAR-FUNERAL-PRAYERS-OFFERED

لیجنڈ اداکار عمر شریف کا سفرِ آخرت

ویب ڈیسک: کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کی  گئی جس میں سیاسی و سماجی شوبز شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں تدفین کر دی گئی-

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

واضح رہے اداکار عمر شریف علاج کی غرض سے ایئرایمولینس کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے تھے جرمنی ایئرپورٹ پر طبعیت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 4 روز زیر علاج رہے اور انتقال کر گئے۔ عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پرترکش ایئرلائن کے ذریعے کراچی لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات