student-ban-vaccine

نان ویکسینیٹڈ طلبہ کا سکول داخل ہونے پر پابندی

ویب ڈیسک: مردان میں 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بغیر ویکسینیشن سرکاری و نجی سکولوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے مردان کی ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری  کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ جن کی عمریں 12 سال سے زیادہ ہیں اور کورونا ویکسین نہیں لگائی ان کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ و مردانہ کو ایسے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے عملے کے خلاف تادیبی کاروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید