NATIONAL-T20-COVID-TEST

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، 4 کھلاڑی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شامل ٹیم بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جنہیں 10 روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شیڈول ناردرن اور بلوچستان کے درمیان میچ ملتوی کردیا گیا، بلوچستان اور ناردرن کے درمیان ملتوی ہونے والا میچ 9 اکتوبر کو شام کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا ”مغربی تکبر” کے مترادف ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا جنہیں 10 روز کے لیے قرنطینہ منتقل  گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دیگر تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہیں جن کے ٹیسٹ منفی ہیں وہ ٹورنامنٹ میں بدستور حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

پی سی بی نے کہا کہ دیگر تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کے رزلٹ منفی آچکے ہیں۔

بیان کے مطابق کھلاڑیوں کی منتقلی ببل سے ببل میں ہوگی تا ہم اس دوران کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔