مرغی

گھی ،تیل اور مرغی کا گوشت مزید مہنگے ہو گئے

ویب ڈیسک :خوردنی گھی اور آئل مزید مہنگا ہو گیا ہے جبکہ مرغی کی قیمت 261 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ افغانستان سپلائی کے باعث مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایک دن میں مرغی کی قیمتی میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں تباہ کن زلزلہ ،20افراد جاں بحق،300زخمی

ذرائع کے مطابق تاجروں نے ایک دن میں لاکھوں روپے کما لئے ہیں جبکہ دوسری طرف سرسوں کا تیل 200 روپے فی کلو سے 400 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔خوردنی تیل اور گھی کے کاٹن میں 100روپے کااضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے درجہ اول اور درجہ دوئم کے گھی اور آئل کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہواہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا