ملیریاویکسین

ڈبلیو ایچ او نے بچوں کیلئے پہلی ملیریاویکسین کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے بچوں کے لیے ملیریا کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی)کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بچوں کے لیے آرٹی ایس، ایس /اے ایس 01 ملیریا ویکیسن کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روٹی اورچینی کم کھائیں،علی امین کے نادر مشورے

ڈبلیو ایچ او کی منظوری کے بعد یہ مچھر سے پھیلنے والی بیماری ملیریا کی پہلی ویکسین ہے جو انسداد ملیریا کے لیے استعمال ہوگی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ملیریا کے باعث ہر سال 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، مخالفین کیلئَے مخبری کے شبے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ ملیریا کی پہلی ویکسین کی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انسانوں کو ملیریا اس وقت ہوتا ہے جب ایک مادہ مچھر، جس میں ملیریا کا سبب بننے والا طفیلیہ پلازموڈیم موجود ہو، انسان کے جسم سے خون چوستا ہے اور اس دوران وہ پلازموڈیم انسانی جسم میں داخل کردیتا ہے۔دنیا بھر میں ہر سال ملیریا سے4 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں جن میں بڑی تعداد 5 سال سے کم عمر بچوں کی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک