اشرف غنی

امریکہ کااشرف غنی پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان

ویب ڈیسک :افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل جان سوپکو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا دفتر ان الزامات پر غور کرے گا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑتے وقت اپنے ساتھ لاکھوں ڈالر لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نیب کے اختیارات کم،آٹا،چینی اسکینڈل ختم ہونے کا امکان

واضح رہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میںکہا تھا کہ وہ خونریزی کو روکنے کے لیے کابل سے نکلے ساتھ ہی انہوں نے ان خبروں کی تردیدکی تھی کہ وہ افغانستان سے اپنے ساتھ بڑی رقم لے کر بھاگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

تاہم ان کی تردید کے باوجود قیاس آرائیاں برقرار ہیں اورامریکی کانگریس نے انسپکٹرجنرل سوپکو کی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کرے۔امریکی انسپکٹر جنرل سوپکو نے ایوان نمائندگان کی ایک ذیلی کمیٹی کو بتایاکہ”ہم نے ابھی تک یہ ثابت نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔ "سوپکو کادفتر افغانستان کی تعمیر نو (SIGAR) کے منصوبوں میںطویل عرصے سے دھوکہ دہی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے ایوان کے پینل کو بتایا ، "بدعنوانی اس قدر پھیل گئی کہ اس نے بالآخر افغانستان میں سلامتی اور تعمیر نو کے مشن کو خطرے میں ڈال دیا۔”واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک نے افغانستان کو دی جانے والی تقریبا تمام امداد بند کر دی ہے۔