RAbiulawal

ربیع الاول کاچاند نظرآگیا،عید میلاد النبیﷺ19 اکتوبرکو ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ19 اکتوبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ربیع الاول کے چاند کا اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمت اللعالمین منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ،پہلی بار وزیر خارجہ شامل

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

عشرہ رحمۃ للعالمین میں علماء کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا موثر عوامی آگہی دیں گےبطورخاص خواتین کےحقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اورمنشیات کی روک تھام کےحوالے سے آگہی دی جائےگی۔