currency

ایک ہفتے میں17ملین روپے کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

ویب ڈیسک(پشاور) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک ہفتے میں 17ملین روپے کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرتے ہوئے 13افراد کو گرفتار کیا، یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی اورایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کو ایف آئی اے زونل آفس پشاور کے دورے کے موقع پر بتائی گئی جس میں حالیہ غیرقانونیکاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیوں پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر محمود ستی نے بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے اب تک 41 چھاپوں کے نتیجے میں 11 کیسز درج کئے گئے جن میں17 ملین مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث 13 افرادکو گرفتار کر کے ڈپٹی کمشنر پشاور کو3MPOکے تحت حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی