13 milk sellers arrested

ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 13 شیر فروش گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پردلہ زاک روڈ اور ورسک روڈ سے13شیر فروشوں کوگرفتارکرتے ہوئے 230 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر کے 06 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

اس حوالےسے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری کے ہمراہ دلہ زاک رڈ اور ورسک روڈ پر شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر13 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 230لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا جبکہ 06 دکانوں کوسیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ