انتقال پر ملال

گل شیر خان وفات پا گئے

گل شیر خان وفات پا گئے

پشاور ( مشرق نیوز) گل شیر سٹیل کارپوریشن کے مالک اور پشاور کی معروف کاروباری شخصیت گل شیر خان 68 برس کی عمر میں گزشتہ روز پشاور میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح 10 بجے سرحد دارالعلوم میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے پسماندگان میں 3 بیٹے، 2 بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ پشاور کی تاجر برادری نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔