سارہ خان

سارہ خان اور فلک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک (کراچی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کےہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فلک شبیرنےسوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔

فلک شبیرنےبیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پرشیئر کرتےہوئے تمام لوگوں کو ربیع الاول اور جمعہ کی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

فلک شبیر نے لکھا اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے شکر الحمداللہ۔ مجھے اپنی بیٹی کےدنیا میں آنےکی خوشخبری آپ سب کےساتھ شیئرکرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔

سارہ خان اور فلک نے اپنی ننھی پری کانام عالیانہ فلک رکھا ہے۔فلک نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کاشکریہ ادا کیاجنہوں نے انہیں پیار اور دعاؤں سےنوازا۔
گلوکار نےخوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نےاپنے ہاتھوں پراہلیہ اوراپنی ننھی پری کاننھا ساہاتھ رکھاہواہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

واضح رہے کہ سارہ اور فلک شبیر گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔