پی ڈی اے ملازمین احتجاج

تنخواہوں میں عدم اضافہ، پی ڈی اے ملازمین سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور)یونائیٹڈ پی ڈی اے ورکرز یونین نے پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور پلاٹ الاٹمنٹ میں تاخیری حربوں سمیت دیگرمطالبات کیلئےحیات آباد پی ڈی اے آفس کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کی قیادت یونین کےصدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری ابوذرخان، چیئرمین قمروہاب، سیکرٹری اطلاعات ایم جی نیازی نےکی جبکہ پی ڈی اے آفسیر ایسوسی ایشن کےصدرعبدالغفورنےبھی احتجاج میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

مظاہرین نےکہا کہ پی ڈی اے کےاٹھارہ سو تک ملازمین سروس سٹرکچرسے جبکہ تین سو تک ملازمین ریگولرائزیشن سے محروم ہیں جبکہ ابھی انہیں پلاٹس الاٹمنٹ کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے

انہوں نے کہا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں مظاہرین نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ڈی اے ملازمین نے پہلے بھی احتجاج کیا تاہم ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا رہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس