قندوز کی مسجد میں دھماکا

افغانستان کی مسجد میں دھماکا ، 55افراد ہلاک

ویب ڈیسک: افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نیجے میں 55 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ مسجد سعید آباد میں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا کہ دھماکا نماز جمعہ کےدوران ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز کی مسجدمیں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ نمازجمعہ کے دوران دھماکہ ہوگیا جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد کے اندر موجود تھی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 55افراد کی ہلاکت اورمتعدد افرادکے زخمی ہونےکی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دھماکے کےبعد افغان طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید دیکھیں :   دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ