Maria-Dmitry-Nobel-Prize

فلپائنی اور روسی صحافی نےامن نوبل انعام جیت لیا

ویب ڈیسک: سال 2021 کا امن نوبل انعام فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمیتری موراتوف کے نام رہا ہے۔

نارویجین نوبل کمیٹی کے سربراہ بریٹ ریس اینڈرسن نے نوبل انعام برائے امن کے فاتحین کا اعلان کیا۔
ان دونوں صحافیوں ماریہ ریسا اوردمیتری موراتوف کے آزادی اظہار کے لیے جد وجہد کی بنا پر اس انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا
Dmitry Muratov
نوبل انعام یافتہ، دمیتری موراتوف ایک روسی صحافی اور اخبار نوائے گزیٹا کے چیف ایڈیٹر ہیں

دمیتری موراتوف روسی اخبار نوائے گزیٹا کے چیف ایڈیٹر ہیں، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اسے ‘تنقیدی اخبار’ قرار دیا ہے۔ روسی صحافی دمیتری مواتوف 1995 اور 2017 تک اس اخبار کے ایڈیٹر رہے ہیں۔

Maria Ressa
نوبل انعام یافتہ ، ماریہ ریسا ایک فلپائنی امریکی صحافی اور مصنف ہیں، میڈیا کمپنی ‘ریپلر‘ کی سربراہ ہیں۔

ماریہ ریسا ایک فلپائنی امریکی صحافی اور مصنف ہیں جنہوں نے تحقیقاتی صحافت کرنے والی ایک ڈیجیٹل میڈیا کمپنی ‘ریپلر‘ کی شریک بانی کی حیثیت سے بنیاد رکھی اور اس کی سربراہ ہیں۔
ماریہ ریسا نے تقریباً دو دہائیاں سی این این کے لیے جنوب مشرقی ایشیا میں تحقیقاتی رپورٹر کی حیثیت سے گزاریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ