Changes-Pakistan's-Team

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اعظم خان اور محمد حسنین کو ڈراپ کرکےانکی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ان کے علاوہ ریزرو میں فخر زمان، خوشدل شاہ اور شاہنواز داہانی کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت دوسرا 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنا ہے ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا 17 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ