Rare-Mughal-spectacles-auctioned

مغل بادشاہوں کے دور کی نایاب عینکیں نیلامی کیلئے تیار

ویب ڈیسک: ہیروں اور زُمرد سے بنی 17 ویں صدی کی نایاب عینکوں کا ایک جوڑا رواں ماہ کے آخر میں لندن میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ان نایاب عینکوں کا تعلق مغلیہ سلطنت کے شاہی خاندانوں سے جا ملتا ہے، جو کبھی برصغیر پاک و ہند پر حکمرانی کرتے تھے ۔ان چشموں کو  بری نظر سے بچنے اور ذہن کو کھولنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ان گلاسز کو پہلے ہانگ کانگ اور پھر لندن میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ واضح نہیں کہ یہ عینکیں کس نے استعمال کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
Rare-Mughal-spectacles-auctioned

کہا جاتا ہے کہ یہ گلاسز مغل زیورات کی دستکاری کی ایک غیر معمولی مثال ہیں، ان جیسا ڈیزائن اور نفاست کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ایک عینک کے لینز 200 قیراط کے ہیروں سے تیار کئے گئے ہیں۔ اس عینک کو ہالو آف لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے عینک کے لینز 300 قیراط کے زمرد سے بنے ہیں اور اسے وارڈ آف ایول کا نام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور