تعلیمی سرگرمیاں

تعلیمی سرگرمیاں پیر کے روز سے مکمل بحال کرنے کانوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک(پشاور)تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔

محکمہ ہائےابتدائی اوراعلیٰ تعلیمات کیجانب سےصوبہ بھرمیں سرکاری اورنجی سکولز،کالجزاوریونیورسٹیز میں بروز پیر 11اکتوبر سےمکمل طورپربحال کرنےکافیصلہ کرلیاہے۔

اس سلسلےمیں تمام اداروں کومراسلہ ارسال کردیاگیاہےجسکےتحت تعلیمی اداروں میں سوفیصد طلبہ کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی۔

این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں جمعہ کےروزخیبرپختونخوا کےمحکمہ ابتدائی تعلیم اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کیجانب سےمراسلے جاری کئےگئے۔

قبل ازیں تعلیمی اداروں میں مرحلہ وارکلاسزکااجراء کیاجارہاتھاجس میں تین دن پچاس فیصدجبکہ تین دنوں کےدوران باقی پچاس فیصد طلبہ کیلئےکلاسزکااجراء کیاجارہاتھاتاہم11اکتوبرسےتمام تعلیمی ادارےسوفیصد بحال ہوںگے۔

مراسلہ کےمطابق کورونا وائرس کی خطرناک ترین لہر کےدوران یونیورسٹیزاورکالجزکےطلبہ کیلئےویکسی نیشن کاعمل تیزکرنےکےحوالےسےفیصلہ کیاگیاہےکہ پیرکےروزتمام سرگرمیوں کو بحال کردیاجائےگا۔