shehaz-mullana-election-

شہبازشریف اور مولانا پھر ایک ہوگئے، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان نے حکومت سے فوری شفاف اتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے، ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو بیڈز نہیں مل رہے، عوام پر بجلی اور گیس کے بم گرائے جا رہے ہیں، عوام اس حکومت سے بے زار ہوچکے ہیں اور سب مسائل کا حل  فوری اور شفاف انتخاباب ہیں، ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف الیکشن ہی پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کا راستہ ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے اہداف اور مقاصد کیلئے کے حصول کیلئے سنجیدہ اور متحرک ہے، موجودہ حکومت سے نجات ہر آدمی کی خواہش بن چکی ہے، ملک میں تمام اداروں کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے غریب ہو یا امیر مشکلات کا شکار ہیں۔ فوری الیکشن پاکستان کی ضرورت ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام پربجلی اورگیس بم گرائے جا رہے ہیں،ڈینگی نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے، ملک میں ایسےبدترین حالات کبھی نہیں دیکھے ، مہنگائی کے خلاف ہر صورت نکلنا ہوگا، سیاسی وقانونی حق استعمال کرتے ہوئے حکومت کا محاسبہ کرنا ہو گا،ملک میں فوری شفاف انتخابات کرائے جائیں ،شفاف الیکشن سارے مسائل کا حل ہے ،شفاف انتخابات پی ڈی ایم اورعوام کا مطالبہ ہے،

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی عیادت کی، اس موقع پر حکومت کے خلاف تحریک اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی، ملکی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، پی ڈی ایم کے اتحاد کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔