شعیب ملک

ٹی 20 ورلڈ کپ، شعیب ملک ٹیم میں اِن، صہیب مقصود آوٹ

ویب ڈیسک: شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، شعیب ملک کو قومی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے،
شعیب ملک نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ وہ 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔انہوں نے 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں
صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا، میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے
تاہم صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان

قومی سکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔ میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔