Man-Kill-Property-Dispute

مقبرہ کی تقسیم پر خونی لڑائی، قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں

ویب ڈیسک:بونیر کےعلاقے چناڑ میں دو فریقین کا مقبرہ کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران فائرنگ اور چاقو کے وار سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود چناڑ میں مقبرے کی تقسیم کے وقت فریقین جو آپس میں رشتہ دار ہیں آپس میں الجھ پڑے، فریقین نے ایک دوسرے پرفائرنگ شروع کردی چاقو کے وار بھی کیے، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ جابحق افراد میں عبدالرحمان اور سید رحمان شامل ہیں جبکہ آرزومند، عمر خان، امتیاز ، زاہد اور انعام زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ  کچھ عرصہ پہلے فریقین نے مقبرے کے لیے ملکر زمین خریدی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان