امریکا

مذاکرات کا مقصد طالبان کو تسلیم کرنا نہیں،امریکا

ویب ڈیسک:مذاکرت کامقصدطالبان کوتسلیم کرنانہیں کابل سےامریکی شہریوں کامحفوظ انخلاہے،یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان نےمیڈیاسے گفتگوکرتےہوئےبتائی۔

انہوں نےکہاکہ امریکی حکام کی دوحہ میں طالبان تحریک کےنمائندوں کیساتھ ہونےوالی ملاقات میں کابل سےامریکی شہریوں کےمحفوظ انخلاپرتوجہ مرکوزکی جائےگی۔

ترجمان نےکہاکہ ہماری ترجیح امریکی شہریوں ،دیگر غیرملکیوں اورافغانیوں کاافغانستان سےمحفوظ انخلاہےطالبان کوتسلیم کرنایاانکی حکومت کوقانونی حیثیت دینانہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

محکمہ خارجہ کےترجمان نےزوردیتےہوئےکہاکہ امریکاچاہتاہےکہ طالبان کواپنےاس وعدےپرقائم رہناہوگاکہ وہ دہشت گردوں کوافغان سرزمین کو امریکایااس کےاتحادیوں کی سلامتی کےخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیںگے۔

امریکا طالبان سےبھی مطالبہ کرےگاکہ خواتین سمیت تمام افغانوں کےحقوق کااحترام کریں اسکےعلاوہ امریکاطالبان سےایک جامع حکومت بنانےکی تاکید کریںگےجسےعالمی سطح پروسیع حمایت حاصل ہو۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

امریکی عہدیدارنےمزید کہاکہ جیساکہ افغانستان کوایک بڑی معاشی بدحالی اورانسانی بحران کاسامناہے،ہم طالبان سےمطالبہ کریںگےکہ وہ انسانی بنیادوں پرکام کرنےوالےاداروں کوضرورت مندعلاقوں تک کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کوان کےعمل اوررویے سے تسلیم کرنےیا نہ کرنے کا فیصلہ کیاجائےگا۔