لو اسکورنگ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں لواسکورنگ میچز کا امکان

ویب ڈیسک :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچزمیں لواسکورنگ کاامکان ہے،قومی ٹیم کے پیسرحسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہرہوتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچزمیں 200 سے زیادہ رنز بہت کم بنتے دیکھے ہیں، میرے خیال میں وہاں 160یا 170 رنز جیت کے لیے کافی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کی فیملی بچوں کے ساتھ تصاویروائرل

حسن علی نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچز پر سب کی نگاہیں مرکوز ہوچکیں،کسی بھی ملک کے پہلے میچ میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے، روایتی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ میچ کا پریشر تو ہوتا ہی ہے، پرفارمنس دکھا کر ہی اس دباؤ سے نکل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست
مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

پیسر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے اچھا کمبینیشن بن گیا ہے، یو اے ای کی کنڈیشنز ہمارے لیے ساتھ سازگار ہیں، وہاں کھیلنے کا خاصا تجربہ بھی رکھتے ہیں، کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے، جیت کے لیے ہر ہتھیار آزمائیں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ