ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ ادا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کو ایٹمی قوت اور دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی، مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ہو گی۔

محسنِ قوم کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے لوگ بڑی تعداد میں فیصل مسجد میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

ممتاز ایٹمی سائنس دان 85 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے، محسنِ پاکستان کے انتقال پر قوم سوگوار ہے۔

حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔